the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

56نامنیشن کے بشمول ۔ٹی آر ایس کے امیدوار محمد محمود ،نلگنڈہ رمیش کے پرچہ نامزدگی مسترد، ٹی آر ایس سے محمد ابوبکر ،منور النسا ء ،رضوانہ سلطانہ ،خواجہ سراج الدین ،صبیحہ شباہت کو ٹکٹ کی فراہمی ۔
ورنگل 26؍فروری (اعتماد نیوز)گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میں آج نامزدگی پرچوں کی جانچ کا اختتام ہوا ۔نامنیشن کی جانچ کے دوران چند امیدواروں کو بڑی پریشانی ہوئی ۔شام چار بجے تک دفتر عظیم تر بلدیہ ورنگل میں افرا تفری کا ماحول دیکھا گیا ۔تین روز میں جملہ 1350نامنیشن داخل کئے گئے تھے ۔نامنیشن کی جانچ کے دوران 58ڈویژنس سے تعلق رکھنے والے 56نامنیشن کو درخواست فارم میں غلطیوں کے سبب مسترد کردیا گیا ۔بلدی عہدیداروں نے 811،امیدواروں سے وابستہ 1294نامنیشن ٹھیک ہونے کا اعلان کیا ۔گریٹر انتخابات میں 58ڈویژن میں تین روز سے مختلف پارٹیوں کے امیدوار ،آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامنیشن داخل کرنے والوں میں 56نامنیشن کو مسترد کردیا گیا ۔بقیہ 811،امیدوار سے وابستہ 1294نامنیشنجانچ کرلی گئی ۔جن میں ٹی آر ایس کے 549،کانگریس کے 170،بی جے پی کے 114،ٹی ڈی پی کے 88،سی پی آئی کے 18، سی پی ایم کے 13،وائی ایس آر سی پی کے 15،، بی ایس پی کا 1،آزاد امیدواروں کے 189اور دیگر 19نامنیشن موجود ہیں ۔جانچ کے دوران برسر اقتدار ٹی آ ر ایس پارٹی کی جانب سے قرار دیئے گئے دو امیدوار محمد محمود اور نلگنڈہ رمیش کے نامنیشن کو مسترد کردیا گیا ۔محمد محمود ڈویژن نمبر 16سے اور نلگنڈہ رمیش ڈویژن نمبر 14سے نامنیشن داخل کئے تھے ۔رمیش نے تین نامنیشن داخلکئے۔ اور محمد محمود نے دو نامنیشن کا سیٹس داخل کیا تھا ۔ان ددنوں کے نامنیشن کے سیٹس کے افڈیوٹ میں دستخط نہ رہنے کے سبب دوسرے امیدواروں نے اعتراض کیا ۔جس کے سبب عہدیداروں نے ان کے پرچوں کومسترد کردیا ۔ عہدیداروں نے تمام واقعات سے کمشنر کو واقف کروایا ۔جس پرکمشنر نے کہا کہ قانونی مشوروں کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ۔بعد ازاں ریٹرننگ آفیسر شام 3بجے قانونی مشورہ کے مطابق ان دونوں کے نامنیشن کو مسترد کرینے کا اعلان کیا ۔بعد ازاں محمد محمود اور رمیش نے ان کے نامنیشن کی دوبارہ جانچ کی خواہش کی ۔انہوں نے کہا کہ قانونی مشوروں کے مطابق پرچوں کو مسترد



کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 16ڈویژن میں محمد محمود کے پرچہ کو مسترد کردینے کے بعد ٹی آر ایس پارٹی کی رابطہ کمیٹی نے بابو راؤ نامی شخص کو بی فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔یہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہونے کے سبب یہاں ہمیشہ ایک اقلیت فرد کو ٹکٹ فراہم کیا جاتا رہا ہے ۔بابو راؤ کو ٹکٹ فراہم کرنے سے مقامی اقلیتوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے ۔جبکہ اسی ڈویژن سے وابستہ محمد عبدالقہار جو ٹی آر ایس کے سرگرم کارکن ہیں جنہوں نے ٹی آر ایس جانب سے نامنیشن بھی داخل کیا تھا ۔انہیں ٹکٹ فراہم نہیں کیا گیا آخری لمحوں میں بابو راؤ کو ٹکٹ دیا گیا ۔محمد عبدالقہار کو ٹکٹ کیلئے مولانا محمد یوسف زاہد المظاہری، محمد غوث الدین اور محمد یوسف نے بھی لمحہ آخر تک مساعی کرتے رہے لیکن انکی تمام کوششوں پر پانی اسوقت پھر گیا جبکہ اس حلقہ کی ٹکٹ بابو راؤ نامی شخص کو دی گئی گزشتہ 30سالوں سے یہ حلقہ اقلیتوں کیلئے گڑھ مانا جاتا ہے سابق میں اس حلقہ سے محمد عبدالقادر ایڈوکیٹ ، محمد قادرالدین، محمد محمود لگاتار کامیانی سے ہمکنار ہوتے رہے۔اس حلقہ سے غیر مسلم فرد کو ٹی آر ایس ٹکٹ دینے سے اقلیتوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اسی طرح ڈویژن نمبر 14میں نلگنڈہ رمیشن کی جگہ سابق کاپوریٹر بیا سوامی کو ٹکٹ فراہم کیا گیا جبکہ اس علاقہ سے محمد یعقوب پاشاہ سابق کارپوریٹر کو نظر انداز کیا گیا ۔ٹی آر ایس ہائی کمانڈ نے فی الحال اقلیتوں کو 6ٹکٹ فراہم کی ہے ۔جن میں سے ایک محمد محمود کو مسترد کردیا گیا۔اب انتخابی میدان میں اقلیتی طبقہ سے جملہ 5افراد میدان میں رہ گئے ہیں جبکہ پارٹی کے ذمہ داروں نے اقلیتوں کو 15ٹکٹ دینے اور ایک ڈپٹی میئر کا عہدہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن جب ٹکٹ دینے کا وقت آیا تو اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی۔ جن 5اقلیتی امیدواروں کو ٹکٹ دیاگیا جس میں تین افراد کل رات نیم شب بڑی کاوشوں کے بعد اعلان کیا گیا۔ اقلیتی طبقہ سے وابستہ امیدوار اسطرح سے میں محمد ابوبکر 36ڈویژن ،خواجہ سراج الدین 41ڈویژن ،صبیحہ شباہت 31ڈویژن ،منور النساء 15ڈویژن ،اور رضوانہ سلطانہ 25ویں ڈویژن شامل ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ محمد محمود اور نلگنڈہ رمیش کو میئر کے انتخاب کے بعد کو آپشن ممبر کا عہدہ دینے کا تیقن دیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.